22.1 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومضلعی خبریںدیہی خواتین کیلئے چیف منسٹر مریم نواز آئی ٹی ٹریننگ و ڈیجیٹل...

دیہی خواتین کیلئے چیف منسٹر مریم نواز آئی ٹی ٹریننگ و ڈیجیٹل سکل کے پہلے جامع پروگرام کا آغاز، 27ہزار خواتین کو ٹریننگ دی جائے گی

- Advertisement -

لاہور۔22مارچ (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن کے تحت دیہات کی خواتین کے لئے ڈیجیٹلائزیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سے ڈیجیٹل فیوچر کے دروازے کھل گئے۔ وزیراعلی کی ہدایت پردیہی خواتین کے لئے چیف منسٹر مریم نواز آئی ٹی ٹریننگ اور ڈیجیٹل سکل کا پہلے جامع پروگرام کا آغاز کر دیا گیا۔ صوبے بھر کے دیہات میں 27ہزار خواتین کو ڈیجیٹل اینڈ آئی ٹی پروگرام کے تحت ٹریننگ دی جائے گی۔ آن لائن ٹریننگ کے دوران دیہی خواتین کو سکالر شپ بھی دیا جائے گا۔

آن لائن ٹریننگ کی تکمیل پرہر خاتون کو ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر اور فری وائی فائی ڈیوائس ملے گی۔ پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام دیہی خواتین کو6 ماہ کی ٹریننگ میں آئی ٹی،ویب ڈویلپمنٹ اور کوڈنگ کی آن لائن ٹریننگ دی جائے گی۔ دیہی خواتین کی آن لائن ٹریننگ میں ڈیجیٹل مارکیٹنگ،ای کامرس،سوشل میڈیا مینجمنٹ، گرافک ڈیزائن اور ملٹی میڈیا کورس شامل کیے گئے ہیں۔

- Advertisement -

دیہی خواتین کو فری لانسنگ، ریموٹ ورک،ڈیٹا انٹری،آفس آٹو میشن اور سائبر سکیورٹی سکل سکھائے جائیں گے۔ آن لائن ٹریننگ کی تکمیل پر پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سرٹیفکیٹ اور جاب لنک بھی فراہم کرے گا۔ آن لائن ڈیجیٹل اینڈ آئی ٹی ٹریننگ کی تکمیل پردیہی خواتین گھر بیٹھے فری لانسنگ بھی کر سکیں گی۔ دیہی خواتین ڈیجیٹل ٹریننگ کی تکمیل پر ٹیک فرم یا آن لائن بزنس بھی شروع کر سکیں گی۔

دیہی خواتین گائوں کے گھر کو مائیکروانٹرپرائزز میں تبدیل کر سکیں گی۔ دیہات کی خواتین پی ایس ڈی ایف کی ویب سائٹ psdf.org.pk//:httpsپر گھر بیٹھے اپلائی کر سکتی ہیں۔ وزیراعلی کا کہنا ہے کہ دیہی خواتین کی آن لائن ٹریننگ سے فاصلوں کی رکاوٹیں ختم ہوں گی۔خواتین کے لئے ٹیکنالوجی ایجوکیشن محض سکل نہیں بلکہ اپنے روشن مستقبل کو خود لکھنے کا ذریعہ بنے گی۔دیہی خواتین اپنے گھر چھوڑے بغیر باعزت اور باوقار روزگار کما سکیں گی۔وزیراعلی مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کی خاتون دیہات میں بیٹھ کر بھی انٹرنیشنل آئی ٹی مارکیٹ میں مسابقت کر سکیں گی۔

دیہات کی 27ہزار خواتین پنجاب میں ڈیجیٹل انقلاب کی بانی بن سکیں گی۔ دیہی خواتین کی ڈیجیٹل ٹریننگ سے تعلیم، صنفی مساوات،باعزت روزگار،معاشی عدم مساوات میں کمی جیسے اہداف حاصل ہونگے۔انہوں نے کہاکہ دیہی خواتین کوآئی ٹی اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے معاشی طور پر بااختیار بنائیں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=575441

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں