17.7 C
Islamabad
منگل, فروری 25, 2025
ہومقومی خبریںدی لینگ لینڈز سکول و کالج چترال کے طلبہ و فیکلٹی ممبران...

دی لینگ لینڈز سکول و کالج چترال کے طلبہ و فیکلٹی ممبران کا پارلیمنٹ ہائوس کا دورہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔24فروری (اے پی پی):دی لینگ لینڈز سکول اینڈ کالج چترال کے 15 رکنی وفد جس میں طلبہ اور فیکلٹی ممبران شامل تھے، نے پیر کو پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد کا دورہ کیا۔ سینیٹ کے اعلیٰ حکام نے وفد کو خوش آمدید کہا اور انہیں پارلیمنٹ کے مختلف امور سے روشناس کرایا۔ وفد کو سینیٹ میوزیم کا دورہ کرایا گیا جہاں پارلیمنٹ کی تاریخ اور اس کے ارتقاء پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر وفد کو سینیٹ کی تاریخ پر مبنی ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی جس میں سینیٹ کے قیام، اس کے تاریخی فیصلوں اور پارلیمانی روایات پر روشنی ڈالی گئی۔ بعد ازاں وفد کو سینیٹ ہال کا دورہ بھی کرایا گیا جہاں پاکستان کی پارلیمانی تاریخ، قانون سازی کے عمل اور سینیٹ کے کردار کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وفد کو بتایا گیا کہ سینیٹ عوام کی آواز ایوان میں بلند کرنے اور جمہوری اصولوں کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ اس دوران طلبہ نے سینیٹ کے امور اور پارلیمانی طرز عمل کے حوالے سے مختلف سوالات بھی کیے جن کے تفصیلی جوابات دیئے گئے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=565409

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں