ذکا اشرف اور سلمان نصیر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے

113
ICC
ICC

لاہور۔ 04 جولائی (اے پی پی):پی سی بی بورڈ آف گورنر ز کے ممبر ذکا اشرف اور چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کے سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

یہ اجلاس جنوبی افریقہ کے شہر ڈربن میں9 سے16 جولائی تک منعقد ہوگا۔آئی سی سی کے سالانہ اجلاس میں ذکا اشرف اور سلمان نصیر کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی نمائندگی کی منظوری پی سی بی کے قائم مقام چیئرمین احمد شہزاد فاروق رانا نے دی ہے۔