رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئر مین چیلا رام کیولانی نے ممتاز صنعتکار ایس ایم منیر کی وفات پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار

87

اسلام آباد۔ 29نومبر(اے پی پی)رائس ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن آف پاکستان رائس ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن آف پاکستان کے چیئر مین چیلا رام کیولانی، نے ممتاز صنعتکار ایس ایم منیر کی وفات پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے اور انکے اہلخانہ سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایس ایم منیر نے کاٹی کے سرپرست اعلیٰ، FPCCIکے سابق صدر اور TDAPکے سابق چیف ایگزیکیوٹو کی حیثیت سے بھی فرائض انجام دیئے۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایم منیر مرحوم کی ملک و قوم کیلئے خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایس ایم منیر ایک محب وطن صنعتکار اور انسان دوست شخصیت کے مالک تھے، صنعتی شعبہ اور فلاحی کاموں میں مرحوم ایس ایم منیر کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور انکے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے.