لزبن۔3اپریل (اے پی پی):ہسپانوی ٹینس کھلاڑی رابرٹو بوٹیسٹا اگٹ نے حریف سربین ٹینس کھلاڑی میومیر کو ہرا کر اور آسٹریا کے ٹینس کھلاڑی ڈومینک تھیم نے جرمن حریف کھلاڑی میکسی ملین مارٹرر کو شکست دے کر اے ٹی پی ایسٹوریل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل مرحلے کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ اے ٹی پی کے زیر اہتمام ایسٹوریل اوپن کے دلچسپ مقابلے پرتگال میں کلب ڈی ٹینس ڈو ایسٹوریل میں جاری ہیں۔
ٹورنامنٹ کے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں ہسپانوی ٹینس کھلاڑی رابرٹو بوٹیسٹا اگٹ نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف سربین ٹینس کھلاڑی میومیر کو سٹریٹ سیٹس میں 1-6 اور 5-7 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے ٹاپ 16 رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور میچ میں آسٹریا کے ٹینس کھلاڑی ڈومینک تھیم نے سخت مقابلے کے بعد جرمن حریف کھلاڑی میکسیملین مارٹرر کو 1-6، 7-6(7-3) اور 4-6 سے شکست دے کرٹورنامنٹ کے اگلے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔