راجن پور۔ 19 جولائی (اے پی پی):پولیس ٹیم تھانہ محمد پور نے نان کسٹم پیڈ سامان کی سمگلنگ کوناکام بنا دیا ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ دوست محمد کی سربراہی میں ضلع بھر میں سمگلنگ کی روک تھام کے لیے کریک ڈاؤن جاری، ایس ایچ او تھانہ محمد پور عابد شریف نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سمگلنگ کی روک تھام کے لیے کارروائی کی جس کے نتیجے میں نان کسٹم پیڈ سگریٹ کے 278 پیکٹ ، گٹکا 300 پیکٹ برآمد کر لیا گیا۔
سمگلنگ کی کوشش کرنے والے 02 ملزمان عاطف اور عمران کو گرفتار کر لیا گیا۔ نان کسٹم پیڈ سامان کار نمبری AQE-483 میں چھپا کر سمگل کیا جا رہا تھا۔ ڈی پی او کیپٹن ریٹائرڈ دوست محمد کی جانب سے ضلع ہذا کے تمام ایس ایچ اوز کو ہمہ قسم کی غیر قانونی نان کسٹم پیڈ سامان کی سمگلنگ کی روک تھام اور سمگلنگ کرنے والے عناصر کیخلاف بھرپور مؤثر کارروائیاں جاری رکھنے کے احکامات جاری کیئے۔ پولیس نے برآمدشدہ سامان اور گاڑی ضروری کارروائی کے بعد کسٹم حکام کے حوالے کردی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=485694