23.2 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومقومی خبریںراجہ پرویز اشرف کا سپرنٹنڈنٹ سپیکر آفس غلام مہدی کے انتقال پر...

راجہ پرویز اشرف کا سپرنٹنڈنٹ سپیکر آفس غلام مہدی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

- Advertisement -

اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے سپرنٹنڈنٹ سپیکر آفس غلام مہدی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے مرحوم غلام مہدی کے اہلخانہ کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں مرحوم غلام مہدی کی اچانک وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کا اچانک انتقال سوگوار خاندان کے لیے ناقابل تلافی نقصان اور بڑا صدمہ ہے جسے پورا نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ مرحوم ایک فرض شناس اور قابل افسر تھے، ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔

سپیکر نے مرحوم کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غم اور دکھ کی اس مشکل گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔سپیکر راجہ پرویز اشرف نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطا فرمانے کی دعا کی۔

- Advertisement -

دریں اثناء سیکرٹری قومی اسمبلی طاہر حسین، سپیشل سیکرٹری قومی اسمبلی سید شمعون ہاشمی، ایڈیشنل سیکرٹری قومی اسمبلی چوہدری مبارک علی، ایڈیشنل سیکرٹری محمد مشتاق، سیکرٹری ٹو سپیکر سعید احمد میتلا، ڈائریکٹر جنرل میڈیا قومی اسمبلی ظفر سلطان خان، ڈائریکٹر ٹو سپیکر محمد مشتاق احمد اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے دیگر افسران اور عملے کے ممبران نے بھی سپرنٹنڈنٹ سپیکر آفس غلام مہدی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطا فرمانے کی دعا کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=413900

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں