رافیل نڈال نے چوتھی مرتبہ یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

121

نیویارک ۔ 9 ستمبر (اے پی پی) سپین کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار رافیل نڈال نے چوتھی مرتبہ یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ انہوں نے مینز سنگلز فائنل میچ میں روسی حریف کھلاڑی ڈینئل مدویدوف کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ یوں مجموعی طور پر رافیل نڈال کے گرینڈسلام ٹائٹلز کی تعداد 19 ہوگئی ہے۔ پیر کو امریکہ میں جاری سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز فائنل میچ میں ہسپانوی شہرہ افاق ٹینس سٹار رافیل نڈال کا مقابلہ روس کے مدویدوف سے تھا جس میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان انتہائی سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ رافیل نڈال نے حریف کھلاڑی کو شکست دیکر چوتھی مرتبہ یو ایس اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان فائنل مقابلہ چار گھنٹے اور 50 منٹس تک جاری رہا تاہم رافیل نڈال نے روسی حریف کھلاڑی مدویدوف کو 7-5، 6-3، 5-7، 4-6 اور 6-4 سے شکست دیکر کیرئیرکا 19 واں گرینڈ سلام ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔