28.8 C
Islamabad
جمعہ, مئی 16, 2025
ہومکھیل کی خبریںرانچی ٹیسٹ، بھارت نے کینگروز کے خلاف پہلی اننگز میں 6 وکٹوں...

رانچی ٹیسٹ، بھارت نے کینگروز کے خلاف پہلی اننگز میں 6 وکٹوں پر 360 رنز بنا لئے

- Advertisement -

رانچی ۔ 18 مارچ (اے پی پی) چیتشور پوجارا کینگروز باﺅلرز کے سامنے چٹان بن گئے، پوجارا کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت بھارت نے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کھیل ختم ہونے تک اپنی پہلی اننگز میں 6 وکٹوں پر 360 رنز بنا لئے، میزبان ٹیم کو مہمان ٹیم کی پہلی اننگز کا سکور برابر کرنے کیلئے مزید 91 رنز درکار ہیں اور اس کی 4 وکٹیں باقی ہیں، پوجارا نے مشکل وقت میں شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف ٹیم کو تباہی سے بچایا بلکہ لڑکھڑاتی بیٹنگ کو سہارا بھی دیا، انہوں نے ڈٹ کر کینگروز باﺅلرز کا مقابلہ کیا اور 130 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، وریدیمن ساہا 18 رنز بنا کر ناقابل شکست ہیں، پیٹ کمنز نے 4 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=47129

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں