راولپنڈی، اسلام آباد سمیت کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

133
ملک کے بالائی اضلاع میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلودرہے گا ، محکمہ موسمیات
ملک کے بالائی اضلاع میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلودرہے گا ، محکمہ موسمیات

اسلام آباد ۔ 13 مارچ (اے پی پی) راولپنڈی، اسلام آباد سمیت کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میںجمعرات کو مو سم سر د اور خشک رہے گا تاہم راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودہا، فیصل آباد، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔