23.2 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںراولپنڈی ،ہونہار طلبا و طالبات کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف...

راولپنڈی ،ہونہار طلبا و طالبات کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لیپ ٹاپ سکیم کا اجراء کر دیا ہے ،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات

- Advertisement -

راولپنڈی۔ 21 اپریل (اے پی پی):تاریخ گواہ ہے کہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں تعلیم کی بدولت انقلاب آیا ہے۔ہونہار طلبا و طالبات کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لیپ ٹاپ سکیم کا اجراء کر دیا ہے اس کا مقصد ہماری بچیوں کو جدید تعلیم اور سائنسی علوم کے ساتھ انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی کے جدید علوم سے روشناس کروانا ہے تاکہ ہماری بچیوں کا مستقبل روشن ہو۔ان خیالات کا اظہارصوبائی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب شازیہ رضوان نے جینٹری گرلز کالج گوجر خان میں ایک تقریب سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کالج کی پرنسپل نے پارلیمانی سیکرٹری پنجاب شازیہ رضوان کا استقبال کیا اور گلدستہ پیش کیا۔اس موقع پر اساتذہ، طالبات اور ان کے والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شازیہ رضوان نے کہا کہ ہماری حکومت کا مقصدنوجوان نسل کو خاص طور پر بچیوں کوجدید علوم سے روشناس کرانا ہے تاکہ وہ مستقبل میں مشکل چیلنجوں کا آسانی سے مقابلہ کرسکیں اس سلسلے میں ہماری وزیر اعلی پنجاب بہت کام کررہی ہیں جو قابل تحسین ہیں۔والدین کو اپنی بچیوں کو جدید تعلم کے ساتھ ساتھ اسلامی خطوط پر بچوں اور بچیوں کی تربیت کرنی چاہیئے۔اس موقع پر کالج کی پرنسپل نے تعلیم کے حوالے سے مہمان خصوصی کی خدمات کو سراہا اوراپنی بے پناہ مصروفیات میں سے وقت نکال کر کالج کا دورہ کرنے او ر طالبات کی حوصلہ افزائی پر ان کا شکریہ ادا کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585304

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں