35.5 C
Islamabad
جمعہ, مئی 16, 2025
ہومعلاقائی خبریںراولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کی تعمیر میں نمایاں پیش رفت ، نصف...

راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کی تعمیر میں نمایاں پیش رفت ، نصف سے زائد کام مکمل

- Advertisement -

راولپنڈی۔13مئی (اے پی پی):راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کی تعمیر میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے اور نصف سے زائد کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق منصوبے پر کام کی رفتار میں تیزی لاتے ہوئے اسے دسمبر 2025 تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

38.3 کلومیٹر طویل یہ منصوبہ راولپنڈی کے علاقے بانٹھ موڑ (راوت) سے شروع ہو کر موٹروے کے ٹھلیاں انٹرچینج تک جاتا ہے۔ اس منصوبے میں جدید انفراسٹرکچر کے تحت پانچ انٹرچینجز، دو بڑے دریا پل، سات نالہ پل، ایک ریلوے پل، 11 اوور پاسز، 10 انڈر پاسز شامل کیے گئے ہیں جن کی تعمیر جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر اس منصوبے پر کام کی رفتار کو تیز کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

منصوبے کے نظرثانی شدہ نقشے اور مختص کردہ بجٹ کی بھی منظوری دے دی گئی ہے تاکہ اس کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جا سکے۔ راولپنڈی رنگ روڈ نہ صرف جی ٹی روڈ اور شہر کے اندرونی راستوں پر ٹریفک کا بوجھ کم کرے گا بلکہ شہریوں کو روزمرہ کے سفر میں بڑی سہولت فراہم کرے گا۔

اس منصوبے سے راولپنڈی اور اسلام آباد کے درمیان سفر کا دورانیہ نمایاں طور پر کم ہو جائے گا جبکہ حادثات، آلودگی اور شور کی سطح میں بھی کمی متوقع ہے۔

راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ صرف ایک سڑک کا منصوبہ نہیں بلکہ یہ شہر کی ترقی، ٹریفک کے بہتر نظام، ماحولیاتی بہتری اور اقتصادی امکانات کا نیا باب ہے جو شہریوں کے معیار زندگی کو بلند کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596640

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں