راولپنڈی میں انسداد سموگ اقدامات کے حوالے سے اجلاس کاا نعقاد

99
Smog

راولپنڈی ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی):راولپنڈی میں انسداد سموگ اقدامات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی اور ٹریفک پولیس راولپنڈی کے حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں انسداد سموگ اقدامات کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کے راولپنڈی ٹریفک پولیس کے اہلکار شہریوں کو اپنی ڈیوٹی کے دوران سڑکوں پر گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو انسداد سموگ آگاہی پنفلیٹس تقسیم کریں گے۔ اس اقدام سے انسداد سموگ ایس او پیز کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔

اس موقع پر ایس ٹی او راولپنڈی کا کہنا تھا کہ انسداد سموگ اقدامات کے لیے ٹریفک پولیس اہلکار فرنٹ لائن ورکرز کا کردار ادا کریں گے۔ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو سڑکوں پر نہیں آنے دیں گے۔خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔ عوامی تعاون سے انسداد سموک اقدامات کو یقینی بنائیں گے۔ اس موقع پر ٹریفک پولیس اہلکاروں کی جانب سے انسداد سموگ اقدامات کے حوالے سے اگاہی پمفلیٹس تقسیم کیے گئے