راولپنڈی میں پہلے دن 02 لاکھ 50 ہزار بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مکمل

راولپنڈی میں پہلے دن 02 لاکھ 50 ہزار بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مکمل

راولپنڈی۔27نومبر (اے پی پی):رواں سال کی تیسری انسداد پولیو مہم کا راولپنڈی میں افتتاح ہو گیا۔مہم کے پہلے دن 02 لاکھ 50 ہزار بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف کو پورا کیا گیا۔کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے آر پی او اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے ہمراہ افتتاح کیا۔05 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا گیا۔اس موقع پر کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ مہم کے پہلے روز 02 لاکھ 50 ہزار بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ریفیوزل اور غیر حاضر کیسز کو ایک ہی دن کور کیا جائے گا۔تمام سرکاری محکموں کی مربوط کوششوں سے سال 2010 سے اب تک راولپنڈی میں پولیو سے متاثرہ کوئی کیس نہیں دیکھا۔

کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کی قومی مہم کا آغاز راولپنڈی سمیت پنجاب کے 36 اضلاع میں کیا جا رہا ہے۔لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد میں پولیو مہم سات روز تک جاری رہے گی۔ بقیہ اضلاع میں مہم پانچ روزہ ہو گی۔انہو ں نے مزید کہا کہ ڈویژن میں معیاری پولیو مہم منعقد کی جائے اور داخلی راستوں پر قطرے پلانے جائیں۔ ویکسین کی متعدد خوراکیں وائرس کے خلاف بہترین تحفظ فراہم کرتی ہیں۔

پولیو کے مکمل خاتمے تک والدین پولیو ٹیموں کا خیر مقدم کریں۔ اس مہم میں 05 سال سے کم عمر کے10 لاکھ 15 پندرہ ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ جبکہ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ڈاکٹر حسن وقار چیمہ نے کہا کہ مہم کے لئے245یوسی ایم اوز اور 866 ایریا انچارجز تعینات کیے گئے ہیں۔3703موبائل ٹیمیں اور 330 فکسڈ پوائنٹس اور 166 ٹرانزٹ پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں جبکہ آر پی او راولپنڈی خرم علی اس موقع پر کہا کہ ہیلتھ آفیسر ان مہم کی پیش رفت کی نگرانی کریں گے۔پولیو ورکرز کی سکیورٹی کے انتظامات بھی کیے جائیں گے۔