راولپنڈی میں کسانوں کےلئے وزیر اعلیٰ پنجاب لائیو سٹاک کارڈ کا اجراء

109
راولپنڈی میں کسانوں کےلئے وزیر اعلیٰ پنجاب لائیو سٹاک کارڈ کا اجراء

راولپنڈی۔ 23 دسمبر (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پرڈائریکٹر راولپنڈی ڈویژن ڈاکٹر نوید سحر اور ایڈیشنل ڈائریکٹر ضلع راولپنڈی ڈاکٹر عتیق الرحمان کی قیادت میں ضلع راولپنڈی میں مویشی پال کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے ”وزیر اعلیٰ پنجاب لائیو سٹاک کارڈ” کا اجراء کیا گیا تھا۔

اب ضلع راولپنڈی میں لائیو سٹاک کارڈ کی تقسیم کے ساتھ ساتھ اب کسان رجسٹرڈ مرچنٹ سے ونڈا سایلج منرل مکسچر کی خریداری بھی کر رہے ہیں ۔ جس سے مویشی پال حضرات کو بچھڑوں کی پرورش کے لیے مالی معاونت فراہم کی جارہی،

تاکہ وہ اپنے مویشیوں کی صحت اور وزن میں اضافہ کر سکیں۔ اس اقدام کا مقصد صوبے میں گوشت کی پیداوار میں اضافہ اور مویشی پال کسانوں کی آمدنی میں بہتری لانا ہے۔ یہ پروگرام مویشی پال کسانوں کی معاشی حالت بہتر بنانے اور صوبے میں لائیو سٹاک سیکٹر کی ترقی کے لیے ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔