راولپنڈی ۔ 5 فروری (اے پی پی) ملک کے دیگر حصوں کی طرح راولپنڈی میں بھی ےوم ےکجہتی کشمیر بھر پور طریقے سے منایا گیا۔ اس موقع پر تمام صوبائی، ڈویژنل، ضلعی، تحصیل اور سٹی ہیڈ کوارٹرز میں سرکاری و نجی سطح پر ریلیاں منعقد کی گئیں، سیمینارز و تقاریب کا انعقاد ہوا اور انسانی ہاتھوں کی زنجیریں بنائی گئیں ۔ محکمہ تعلیم راولپنڈی کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے جڑواں شہروں کے سنگم فیض آباد پل پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کر کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا مظاہر ہ کیا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز راولپنڈی شیر احمد ستی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آ فیسر زنانہ راولپنڈی میڈیم شاہد ہ ہاشمی، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن رانا جاوید اختر، ڈاکٹر محمد اظہر، سکول و کالجز کے پروفیسرز صاحبان، طلبہ ، اساتذہ اور ہر طبقہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد موجود تھے ۔ رکن پنجاب اسمبلی حلقہ پی پی 13 حاجی امجد محمود چوہدری کی قیادت میں کرال چوک میں اظہار یکجہتی ریلی نکالی گئی ۔اس موقع پر شرکاءنے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور یہ تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈ ہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کشمیریو ں کے ساتھ تعلقات تہذیبی ، تمدنی ، مذہبی اور اسلامی بھائی چارے کے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیری اور پاکستان ایک ہیں اور دنیا کی کوئی طاقت کشمیر ی قوم سے ان کا حق آزادی نہیں چھین سکتی۔تحریکِ جوانانِ پاکستان و کشمیر کے زیرِ اہتمام یومِ یکجہتیِ کشمیر پر بھارتی تسلط اور ظلم کے خلاف ریلی نکالی گئی۔ ریلی چاہ سلطان سے شروع ہوئی اور راولپنڈی پریس کلب پر اختتام پزیر ہوئی۔ ریلی کی قیادت خان محمد خان صدر شمالی پنجاب تحریکِ جوانان نے کی ۔محکمہ سوشل ویلفیئر ،اربن کمیونٹی پراجیکٹ ،کمیٹی چوک راولپنڈی میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے منعقدہ سمینار میں خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل ڈائریکٹر محکمہ سوشل ویلفیئر راولپنڈی محمد اسلم میتلا نے کہا کہ آٹھ لاکھ بھارتی فوج کی موجودگی کے باوجودکشمیر میںآزادی کی تحریک کودبایا نہیں جا سکا۔ اس موقع پر پریذیڈنٹ محب وطن ویلفیئر آرگنائزیشن عبد الرشید ایڈووکیٹ ، پریذیڈنٹ روشنی ویلفیئر میڈم طاہرہ مشتاق، پریذیڈنٹ سعدی ویلفیئر سعیدہ بیگم ،این جی اوز کے نمائندگان اور مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگو ں کی بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی۔پاکستان سنی تحریک کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں راولپنڈی میں ریلیاں ،احتجاجی مظاہرے شہدائے آزادی کیلئے قرآن خوانی کے اجتماعات کا اہتمام کیاگیا، راولپنڈی میں پشاور روڈ پرسنی تحریک کے ضلعی صدرعلامہ طاہراقبال چشتی کی زیرقیادت یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی جس میں علامہ پیرعمران نظامی ، علامہ شوکت حسین نقشبندی ،علامہ قاسم محمود موہڑوی، فاروق حیدرشاہ نقوی،حافظ ہارون علی چشتی، انجینئرراجہ مبشر،وقار احمدشاکر،قاری رضوان رضوی سمیت دیگر علماءومشائخ اور عہدیداروں نے شرکت کی۔جماعت اسلامی کے زیراہتمام بھی یکجہتی کشمیر ریلیاں منعقد کی گئیں ۔ مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ضلع راولپنڈی کے زیر اہتمام کشمیری مسلمانوں سے اظہارِ یکجہتی کے لئے راولپنڈی پریس کلب کے سامنے ”عزم آزادی کشمیر طلبہ ریلی نکالی گئی ۔ راولپنڈی آرٹس کونسل میں یوم یکجہتی کشمیرکے سلسلے میں بچوں کے مابین ٹیبلومقابلے اور تصاویری نمائش کا انعقاد کیا گیا ۔اس موقع پر ممبرقومی اسمبلی شیخ راشدشفیق نے کہا کہ مظلوم کشمیریوں کی آوازظلم وجبرسے دبائی نہیں جا سکتی۔راولپنڈی آرٹس کونسل کے زیراہتمام بھارتی مظالم اورانسانی حقوق کی خلاف وزریوںکوعیاں کرنے کے لیے تصویری نمائش کا بھی انعقادکیا گیا جوایک ہفتہ تک جاری رہے گی۔معروف سیاسی و سماجی شخصیات حامدنوازخان،راجہ ناصر،ملک مہربان خان اورعلامہ ایازظہیرہاشمی نے ناہیدمنظوراورڈائریکٹرآرٹس کونسل وقاراحمدکے ہمراہ نمائش کی افتتاحی تقریب میں شریک ہوئے۔نمائش میں 60 سے زائدکشمیرمیں ہونے والے تازہ ظلم و ستم کوتصاویرمیں دکھایا گیا ۔قمرجہاں فاو¿نڈیشن اور النعمت ویلفیئر فاو¿نڈیشن کے زیر اہتمام ”یوم یکجہتی کشمیر “ کے موقع پر احتجاجی ریلی نکالی گئی ، جس میں شرکاءنے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم کی پُر الفاظ میں مذمت کی گئی ۔ریلی کی قیادت چیئرمین قمرجہاں فاو¿نڈیشن ڈاکٹر جمال ناصر اور النعمت ویلفیئر فاو¿نڈیشن کے صدر ڈاکٹر احمد نے کی جبکہ کرنل یوسف مجاہد، چوہدری طاہر ،راجہ ساجد محمود ،گل خان مہمند ، عصمت اللہ خان نیازی ، عمر سعید، شیخ عمران ،عبدالرحمان بٹ و دیگر نے شرکت کی ۔ریلی مری روڈ پر بے نظیر بھٹو ہسپتال سے شروع ہوئی اور واپس بے نظیر ہسپتال پر آ کر اختتام پذیر ہو گئی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=133146