راولپنڈی نجی کوریئر آفس میں مالدیپ بھیجے جانےوالے پارسل سے ہیروئن برآمد، ترجمان اے این ایف

201

اسلام آباد۔31دسمبر (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کا ملک بھر میں منشیات کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔راولپنڈی میں واقع نجی کوریئر آفس میں مالدیپ بھیجے جانےوالے پارسل سے ہیروئن برآمد کی گئی ہے۔470 گرام ہیروئن کرکٹ ہارڈ بالز کے اندر مہارت سے چھپائی گئی تھی۔ اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف)کے ترجمان کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دمام جانے والے چارسدہ کے رہائشی ملزم کے پیٹ سے 79 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کر لئے گئے۔

اے این ایف اور ایف سی کی خیبر میں مشترکہ کارروائی کے دوران پلاسٹک کے تھیلوں سے 40 کلو چرس برآمد کی گئی ہے۔لاہور کوٹ لکھپت میں واقع نجی کوریئر آفس میں نیوزی لینڈ بھیجے جانےوالے پارسل جیکٹ میں جزب 650 گرام مشکوک مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔اسی طرح کراچی کیماڑی کے قریب کاروائی کرتے ہوئے رکشہ سے 3 کلو چرس برآمد کر کے 2 ملزمان کوگرفتار کیا گیا ہے ۔مُلزمان کےخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔