راولپنڈی۔ 03 مئی (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر جاری ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت شہریوں میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے لیے سی ای او راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رانا ساجد صفدر کے احکامات کی روشنی میں کمیونیکیشن اینڈ سوشل موبلائزیشن ٹیم نے علامہ اقبال پارک کے باہر ایک خصوصی آگاہی کیمپ لگایا گیا
جہاں عوام کو صفائی کی اہمیت، ستھرا پنجاب مہم کی تفصیلات اور صفائی سے متعلق سہولیات تک رسائی کے طریقہ کار سے آگاہ کیا گیا۔ٹیم نے پمفلٹس تقسیم کیے اور شہریوں سے براہ راست گفتگو کے ذریعے صفائی کے مسائل اور ان کے حل پر بات چیت کی۔ ٹیم نے شہریوں کو بتایا کہ وہ صفائی سے متعلق کسی بھی شکایت یا تجویز کے لیے ہیلپ لائن نمبر 1139، موبائل ایپ ”کلین راولپنڈی” اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا استعمال کر سکتے ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=591978