- Advertisement -
راولپنڈی۔26مئی (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 5 افراد کو گرفتار کر لیا جن کے قبضے سے شراب، غیر قانونی اسلحہ اور ایمونیشن برآمد ہوا ہے۔ ترجمان پولیس کے مطابق پولیس نے تھانہ پیرودھائی، گوجر خان، مورگاہ، دھمیال اور روات کے علاقوں میں ٹارگٹڈ کارروائیاں کیں۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے 15 لیٹر کھلی شراب، 6 بوتل شراب اور مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن برآمد کیا گیا۔ ڈویژنل ایس پیز کا کہنا ہے کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔
- Advertisement -
پولیس کا کہنا ہے کہ شہر کو جرائم سے پاک بنانے کے لیے مربوط حکمت عملی کے تحت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=601384
- Advertisement -