راولپنڈی۔21اپریل (اے پی پی):سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی سید خالد ہمدانی کی نگرانی میں پولیس نے 11 ملزمان گرفتار کر کے مسروقہ گاڑی،نقدی ،شراب و اسلحہ برآمد کر لیا ۔پولیس ترجمان کے مطابق صدرواہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گاڑی چوری کی واردات میں ملوث ملزم حارث کو گرفتار کرلیا،ملزم سے لاکھوں روپے مالیتی مسروقہ لینڈ کروزر برآمد ہوئی۔
صدرواہ پولیس نے ہیومین انٹیلی جنس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے مسروقہ لینڈ کروزر برآمد کر لی،ملزم ضلع لاہور میں گاڑی چوری کے متعدد مقدمات میں ریکارڈیافتہ ہے۔چکلالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بکریاں چوری کرنے والے ملزم علی حسنین کو گرفتارکر لیا، ملزم سے چوری شدہ بکریوں کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم ایک لاکھ 20 ہزار روپے برآمدہوئی،واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی قبضہ پولیس میں لی گئی، ملزم چوری کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور مطلوب تھا۔ نصیرآباد پولیس نے ملزم شہبازکو گرفتار کرکے ملزم سے10لیٹر شراب برآمد کی۔
سول لائنز پولیس نے ملزم دانیال کو گرفتار کرلیا، ملزم سے 10لیٹر شراب برآمد ہوئی۔ چکلالہ پولیس نے ملزم محمد علی کو گرفتار کرکے ملزم سے10لیٹر شراب برآمد کی۔ گوجر خان پولیس نے ملزم فیضان کو گرفتار کرلیا، ملزم سے10لیٹر شراب برآمد ہوئی۔
واہ کینٹ پولیس نے ملزم طلحہ کو گرفتار کرکے ملزم سے05لیٹر شراب برآمد کی۔ آراے بازار پولیس نے ملزم نعمان سے 01رائفل 12بور معہ ایمونیشن، جاتلی پولیس نے ملزم قاسم سے 01رائفل 12بور، چکری پولیس نے ملزم کاشف خورشید سے01پستول30بور معہ ایمونیشن، ملزم عبدالمعیز سے ایک پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585406