33.2 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںراولپنڈی پولیس کاکریک ڈائون،22ملزمان گرفتار،25کلوسے زائد چرس برآمد

راولپنڈی پولیس کاکریک ڈائون،22ملزمان گرفتار،25کلوسے زائد چرس برآمد

- Advertisement -

راولپنڈی۔4ستمبر (اے پی پی):سٹی پولیس آفیسر سید خالد ہمدانی کی سربراہی میں راولپنڈی پولیس نے شہر بھر میں منشیات فروشی کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 22 ملزمان گرفتار کر کے 25 کلو سے زائد چرس اور 2رائفل معہ ایمونیشن برآمد کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے ملزم عادل سے 01کلو500گرام چرس، ملزم الماس سے 01کلو650گرام چرس،01رائفل 222اور01رائفل 8MMمعہ ایمونیشن، رتہ امرال پولیس نے ملزم زاہد سے 03کلو765گرام چرس، ملزم تیمور سے 02کلو400گرام چرس، ملزم ارحم سے 01کلو600گرام چرس، ملزم جہانزیب سے 01کلو 300گرام چرس، گنجمنڈی پولیس نے ملزم جنید سے 01کلو400گرام چرس، آراے بازار پولیس نے ملزم اسد سے 01کلو280گرام چرس، ریس کورس پولیس نے ملزم گلفراز سے 01کلو100گرام چرس، صدرواہ پولیس نے ملزم شہیر سے 01کلو 100گرام چرس، ملزم شفیق سے 01کلو650گرام چرس، ملز م زبیر سے 520گرام چرس، چونترہ پولیس نے ملزم رمضان سے 01کلو250گرام چرس، نصیر آبا د پولیس نے ملزم خالد محمود سے 01کلو250گرام چرس، ملزم حمزہ سے 525گرام چرس، پیرودھائی پولیس نے ملزم فیصل سے 540گرام چرس، گوجرخان پولیس نے ملزم ظہیر سے 540گرام چرس، ملزم گل حسن سے 530گرام چرس، ملزم نذیر احمد سے 520گرام چرس، ملزم محمد رزاق سے 530گرام چرس، ملزم شیراز سے 510گرام چرس،جاتلی پولیس نے ملزم بابر سے 300گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=386530

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں