راولپنڈی ۔17اپریل (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے ضلع بھر میں منشیات کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 08 ملزمان گرفتار کر کے 12 کلو سے زائد چرس برآمد کر لی۔پولیس ترجمان کے مطابق رتہ امرال پولیس نے منشیات سپلائر یوسف عرف پھٹپھٹا سے 5 کلو 500 گرام چرس برآمد کی،ملزم یوسف عرف پھٹپھٹا قبل ازیں ڈکیتی و سنیچنگ، اسلحہ منشیات سمیت کار و موٹرسائیکل چوری کے درجنوں مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔ ٹیکسلا پولیس نے ملزم سعید اختر سے 2 کلو 400 گرام چرس برآمد کی۔ گوجر خان پولیس نے ملزم اسد یونس سے 1 کلو 600 گرام چرس برآمد کی۔
روات پولیس نے لیڈی منشیات سپلائرز عظمی سے540گرام چرس اور سویرا سے595گرام چرس برآمد کی۔ صادق آباد پولیس نے ملزم یاسر سے550گرام چرس۔ نصیرآباد پولیس نے ملزم عارف سے560گرام چرس جبکہ دھمیال پولیس نے ملزم سیف سے560گرام چرس برآمد کی۔ کریک ڈاؤن کے دوران اب تک 115 سے زائد منشیات سپلائرز کو گرفتار کرکے ساڑھے 6 من سے زائد چرس، 4 کلو گرام آئس،1500 گرام ہیروئن اور 1200 گرام افیون برآمد کی جا چکی ہے۔ سی پی او سید خالدہمدانی کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کی رگوں میں منشیات کا زہر اتارنے والے افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583587