31.6 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںراولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں ، شراب سپلائرز اور ناجائز اسلحہ رکھنے...

راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں ، شراب سپلائرز اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 14 ملزمان گرفتار ،چرس ، شراب ، اسلحہ و ایمونیشن برآمد

- Advertisement -

راولپنڈی۔8فروری (اے پی پی):راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں ، شراب سپلائرز اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ، گزشتہ روز 14 ملزمان گرفتار کر کے چرس ، شراب ، اسلحہ و ایمونیشن برآمد کر لیا ، ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق پیرودھائی پولیس نے ملزم فخر نواز سے ایک کلو 215 گرام چرس، صدر واہ پولیس نے ملزم بابر سے ایک کلو 800 گرام چرس، ملزم امجد سے 600 گرام چرس، جاتلی پولیس نے ملزم زاہد سے 540 گرام چرس، روات پولیس نے ملزم وسیم سے 635 گرام چرس، کلرسیداں پولیس نے ملزم حیدر سے 532 گرام چرس، سول لائنز پولیس نے ملزم تنویر سے 15 لیٹر شراب، ملزم رفیع سے 7 لیٹر شراب، پیرودھائی پولیس نے ملزم نعمان سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن، بنی پولیس نے ملزم عثمان سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن، ملزم ہارون سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن، ملزم اسد سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن، سول لائنز پولیس نے ملزم ارسلان سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن جبکہ واہ کینٹ پولیس نے ملزم اویس سے 30 بور پستول کے 20 روند برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ ، الگ مقدمات درج کر لیے ۔

ڈویژنل ایس پیز کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کی رگوں میں منشیات کا زہر اتارنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ۔ ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جا رہی ہے۔ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=557453

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں