23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںراولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی،12ملزمان گرفتار

راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی،12ملزمان گرفتار

- Advertisement -

راولپنڈی۔4جولائی (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے شہر کے مختلف تھانوں کی حدود میں منشیات فروشی،شراب سپلائی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 12ملزمان گرفتار کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق پیرودھائی پولیس نے ملزم یاسر سے 1660 گرام چرس، رتہ امرال پولیس نے ملزم مشتاق سے 1400گرام چرس، وارث خان پولیس نے ملزم مغیز سے 530 گرام چرس، ایئرپورٹ پولیس نے ملزم علی مت خان سے 520گرام چرس،کہوٹہ پولیس نے ملزم سمیع اللہ سے 530 گرام چرس، ملزم فیضان سے 510 گرام چرس برآمد کرلی۔

- Advertisement -

جاتلی پولیس نے ملزم ندیم سے 02 پستول 30 معہ ایمونیشن، ملزم امیر حمزہ سے 02 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، ملزم محسن سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، رتہ امرال پولیس نے ملزم محمد علی سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، ملزم دولت خان سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، ایئرپورٹ پولیس نے ملزم اعزاز سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=481750

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں