راولپنڈی۔ 14 دسمبر (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 08ملزمان کو گرفتارکرکے ان سے اسلحہ وایمونیشن برآمدکرلیا۔ پولیس کے مطابق واہ کینٹ پولیس نے ملزم شفیق سے 01پستول 30 بور معہ ایمونیشن ،ملزم حیدر سے01پستول 30 بور معہ ایمونیشن ،ملزم سعید سے01پستول 30 بور معہ ایمونیشن ،
رتہ امرال پولیس نے ملزم معظم سے 01پستول 9mmمعہ ایمونیشن،سول لائنز پولیس نے ملزم ندیم سے 01پستول 30 بور معہ ایمونیشن ،ٹیکسلا پولیس نے ملزم کلیم سے 01پستول 30 بور معہ ایمونیشن ،روات پولیس نے ملزم عامر سے01پستول 30 بور معہ ایمونیشن،نصیر آباد پولیس نے ملزم صداقت سے 01پستول 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے،ڈویژنل ایس پی کا کہنا تھا کہ شراب سپلائرز اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے کے خلاف کریک ڈ اؤن جاری رہے گا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=419964