15.5 C
Islamabad
اتوار, مارچ 16, 2025
ہومعلاقائی خبریںراولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری ،...

راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری ، 9 ملزمان گرفتار ، اسلحہ اور ایمونیشن برآمد ، ترجمان پولیس

- Advertisement -

راولپنڈی۔15مارچ (اے پی پی):راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں، گزشتہ روز 9 ملزمان گرفتار کر کے اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کر لیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق گوجر خان پولیس نے ملزم حسن سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن، ملزم ذیشان سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن، آر اے بازار پولیس نے ملزم سرفراز سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن، ملزم شہریار سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن،

نصیر آباد پولیس نے ملزمان سیف اللہ اور خان نواز سے رائفل کلاشنکوف معہ ایمونیشن، ائیرپورٹ پولیس نے ملزم محی الاسلام سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن، وارث خان پولیس نے ملزم محمد علی سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن اور صادق آباد پولیس نے ملزم مزمل سے 30 بور پستول برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

- Advertisement -

ڈویژنل ایس پیز کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572920

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں