19.4 C
Islamabad
جمعرات, مارچ 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںراولپنڈی پولیس کی چوری،منشیات و پتنگ فروشی اورغیر قانونی اسلحہ کے خلاف...

راولپنڈی پولیس کی چوری،منشیات و پتنگ فروشی اورغیر قانونی اسلحہ کے خلاف کارروائیاں ،17 ملزمان گرفتار

- Advertisement -

راولپنڈی۔19مارچ (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے چوری،منشیات و پتنگ فروشی،غیر قانونی اسلحہ و دیگر جرائم میں ملوث 17 ملزمان گرفتار کر لئے ۔پولیس ترجمان کے مطابق روات پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے4 رکنی بائیک لفٹر گینگ کوگرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں علی حسن، عابد، ظفر اور شکور شامل ہیں،ملزمان سے 6 مسروقہ موٹرسائیکل برآمدہوئے۔

ملزمان نے روات اور گردونواح سے موٹر سائیکل چوری کرنے کا انکشاف کیا۔آراے بازار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائر عبید کو گرفتا رکرلیا، ملزم سے1کلو500گرام چرس برآمد ہوئی۔ ائیرپورٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پتنگ فروش عیسیٰ کو گرفتار کرلیا، ملزم سے 70پتنگیں اور 04 ڈوریں برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔راولپنڈی پولیس نے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے 04ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں ساجد، ندیم، شہزاد اور مظہر شامل ہیں۔

- Advertisement -

پیرودہائی پولیس نے ملزم فیصل سے 01 پستول 30 بورمعہ ایمونیشن، ملزم حمزہ سے 01 پستول 30 بورمعہ ایمونیشن، ملزم الطاف سے 35 کارتوس رائفل 12 بور،نصیر آباد پولیس نے ملزم اختر علی سے 01 پستول 30 بورمعہ ایمونیشن، ملزم جاوید سے 01 پستول30 بورمعہ ایمونیشن، ملزم ذوالفقار سے 01 پستول30 بور معہ ایمونیشن، گوجر خان پولیس نے ملزم ناصر سے 01 پستول30 بورمعہ ایمونیشن برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=574362

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں