راولپنڈی۔21فروری (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 08 ملزمان گرفتار کر کے منشیات، اسلحہ اور مسروقہ 10 موٹرسائیکلز برآمدکرلئے۔پولیس ترجمان کے مطابق وارث خان پولیس نے دو رکنی بائیک لفٹر گینگ کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں اسامہ اور مطیع اللہ شامل ہیں،ملزمان سے 6 مسروقہ موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد ہوا۔
آراے بازار پولیس نے موٹر سائیکل چوری میں ملوث دو رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں جمشید اور جبار شامل ہیں،ملزمان سے 04 مسروقہ موٹر سائیکل برآمدہوئے۔ ٹیکسلا پولیس نے ملزم سعید اختر سے 01 کلو 260 گرام چرس، مورگاہ پولیس نے ملزم اویس سے 05 لیٹر شراب، ائیرپورٹ پولیس نے ملزم آصف سے01 پستول30 بورمعہ ایمونیشن، صدر واہ پولیس نے ملزم طلعت خان سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کیا۔ ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدما ت درج کرلئے گئے۔