راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں ، 27 ملزمان گرفتار

28

راولپنڈی ۔17جون (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے شہر کے مختلف تھانوں کی حدود میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 27 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ ،منشیات اور شراب برآمد کر لی ۔پولیس ترجمان کے مطابق راولپنڈی پولیس نے تھانہ دھمیال اور گنجمنڈی کی حدود کارروائیاں کرتے ہوئے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے 12 ملزمان کو گرفتارکیا۔دریں اثناء تھانہ مورگاہ،

دھمیال،صادق آباد پولیس نے 3 ملزمان کو گرفتار کر کے دو کلو 710 گرام چرس برآمد کی جبکہ تھانہ ٹیکسلا ،پیرودہائی ،بنی ،آر اے بازار ،روات اور واہ کینٹ کی حدود سے5ملزمان کو گرفتار کر کے 125 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔پولیس نے تھانہ وارث خان، بنی، ٹیکسلا، گوجرخان، مندرہ اور روات کے علاقوں میں غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کارروائی کر کے7ملزمان کو گرفتار کیا اور اسلحہ و رائونڈ برآمد کئے ۔