28.2 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومتجارتی خبریںراولپنڈی چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام قاہرہ میں پاکستان-مصر کاروباری مواقع...

راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام قاہرہ میں پاکستان-مصر کاروباری مواقع کانفرنس کا انعقاد

- Advertisement -

راولپنڈی۔7ستمبر (اے پی پی):راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں پاکستان-مصر کاروباری مواقع کانفرنس کا انعقاد کیاگیا جس میں پاکستان اور مصر کے کاروباری افراد نے شرکت کی۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی، ٹیکسٹائل، زراعت، تعمیرات، فارماسیوٹیکل، معدنیات اور ٹریول اینڈ ٹورز سمیت مختلف شعبوں کی نمائندگی کرنے والے پاکستان اور مصر کے 200 سے زائد مندوبین نے کانفرنس میں شرکت کی۔ اس موقع پر پبلک انٹرپرائز سیکٹر کے وزیر محمود مصطفی کمال عصمت مہمان خصوصی تھے جبکہ سفیر ساجد بلال، ڈاکٹر علاء عز امین،جنرل چیمبر آف کامرس مصر، آر سی سی آئی کے صدر ثاقب رفیق، گروپ لیڈر سہیل الطاف، سینئر نائب صدر حمزہ سروش، نائب صدر فیصل شہزاد، سابق صدور اور دیگر نے شرکت کی۔

کاروباری مواقع کانفرنس کے موقع پر، بزنس ٹو بزنس (B2B) میٹنگز منعقد کی گئیں جو وفود کو بامعنی روابط قائم کرنے اور ممکنہ شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے ایک خصوصی پلیٹ فارم فراہم کرتی ہیں۔ کانفرنس میں شریک کمپنیوں کے ہم منصبوں کے درمیان مفاہمت کی کئی یادداشتوں پر بھی دستخط کیے گئے۔پاکستان کے سفیر ساجد بلال نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا، چین اور مشرق وسطیٰ کے سنگ میل پر واقع ہونے کے باعث مختلف شعبوں میں تجارت اور سرمایہ کاری کے بہترین مواقع فراہم کرتا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے پاکستان اور مصر کے درمیان دوطرفہ اور تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے مقصد سے کاروباری مواقع کانفرنسوں کے انعقاد کے لیے آر سی سی آئی کی حمایت اور تعاون اور بھرپور کوششوں پر مصری حکومت اور چیمبرز کا شکریہ ادا کیا۔مصطفٰی کمال عصمت، وزیر پبلک انٹرپرائزز نے اپنے خطاب میں شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ دوطرفہ تجارتی حجم کوملین ڈالر سے ارب ڈالر تک بڑھانے کے بہت زیادہ امکانات ہیں۔
چیمبر آف کامرس کے جنرل ڈاکٹر علاء عز امین نے ممکنہ تجارتی مواقع، سرمایہ کاری کے دائرہ کار اور شعبے کی مخصوص ترقی کے بارے میں ایک پریزنٹیشن شیئر کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=387965

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں