23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںراولپنڈی ڈویژن میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا

راولپنڈی ڈویژن میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا

- Advertisement -

راولپنڈی ۔28اکتوبر (اے پی پی):راولپنڈی ڈویژن میں انسداد پولیو مہم این آئی ڈی کا افتتاح کردیا گیا۔کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے ضلع راولپنڈی میں کم عمر بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا۔بعد از مہم اس سال کی تیسر ی این آئی ڈی کے لئے کئے جانے والے انتظامات کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔جبکہ محکمہ صحت کی جانب سے بریفنگ بھی دی گئی۔اس موقع پر کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ ضلع بھر میں انسداد پولیو مہم یکم نومبر تک جاری رہے گی۔پچھلے چار ماہ میں 2 بار ڈھوک دلال اور 3 بار صفدر آباد کا ماحولیاتی سیمپل پازیٹو آیا ہے۔

ماحولیاتی سیمپل کا پازیٹو ہونا خطرے کی علامت ہے جس سے بچنے کے لئے حفاظتی قطرہ جات نہایت ضروری ہیں۔پولیو کا خاتمہ اولین ترجیح ہے، کسی قسم کی لاپرواہی قابل برادشت نہیں۔ کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ والدین، اساتذہ اور علمائے کرام پولیو کے خاتمے کے لیے حکومتی کوششوں کا حصہ بنیں۔والدین سے اپیل ہے کہ انسداد پولیو مہم کے دوران انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔ جبکہ بریفنگ میں بتا یا گیا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران ضلع بھر میں 10 لاکھ 57 ہزار 756 بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

پولیو مہم کے دوران فیلڈ میں گھر گھر قطرے پلانے کے لیے 3 ہزار 717 موبائل ٹیمز فرائض سر انجام دیں گی۔بس اسٹینڈز، ریلوے اسٹیشنز، مین بازاروں اور بچوں کی زیادہ آمد و رفت کے مختلف پوائنٹس پر پولیو ویکسینیشن کے لیے 163 ٹرانزٹ کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔ بریفنگ میں مزید بتا گیا کہ ضلع بھر میں قائم 330 مراکز صحت پر بھی پولیو ویکسی نیشن کی سہولت میسر ہو گی۔پولیو مہم کے دوران قطرے پلانے کیلئے 245 یو سی ایم اوز اور 870 ایریا انچارج فرائض سر انجام دیں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=518123

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں