13.2 C
Islamabad
بدھ, فروری 26, 2025
ہومعلاقائی خبریںراولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں چیمپئنز ٹرافی کا دوسرا میچ،پولیس کے سکیورٹی و...

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں چیمپئنز ٹرافی کا دوسرا میچ،پولیس کے سکیورٹی و ٹریفک روانی کے بہترین انتظامات

- Advertisement -

راولپنڈی ۔25فروری (اے پی پی):راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں دوسرے میچ کے دوران راولپنڈی پولیس نے سکیورٹی اور ٹریفک روانی کے بہترین انتظامات کئے ۔سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ راولپنڈی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کر رہا ہے،شہریوں کی سہولت کے لئے مری روڈ کو مکمل طور پر بند نہیں کیا گیا، شائقین کو سٹیڈیم تک لانے کے لئے شٹل سروس فراہم کی گئی ہے، سٹیڈیم میں 25 سے 30 ہزار کرکٹ شائقین کی آمد متوقع ہے۔ انتظامات کی مانیٹرنگ کے لئے خصوصی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے، سیف سٹی اور دیگر سی سی ٹی وی کیمروں سے سٹیڈیم، گردونواح اور شہر بھر کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

روٹ اور سٹیڈیم کے اطراف چھتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کئے گئے ہیں، سٹیڈیم کے اطراف اور گردونواح میں پولیس ٹیمیں، ڈولفن فورس اور ایلیٹ فورس گشت کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔ میچ دیکھنے کے لئے آنے والے شائقین واک تھرو گیٹ اور مکمل باڈی سرچ کے بعد سٹیڈیم میں داخل ہو سکیں گے۔ پاور بینک، ہینڈ فری، ائیر پوڈز، کھانے پینے کی اشیاء سمیت کوئی ممنوعہ شے ساتھ لے جانے کی اجازت نہیں ہے۔

- Advertisement -

شہریوں کو مختص کردہ مقامات کے علاؤہ گاڑیاں پارک کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ پاک فوج، رینجرز اور دیگر سکیورٹی اداروں کے ربط سے فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔ چیمپئنز ٹرافی کے میچز کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا،شہریوں کو سہولت اور خوشگوار ماحول کی فراہمی کے لئے تمام متعلقہ اداروں کے ربط سے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=566152

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں