راولپنڈی کی مقامی عدالت نے قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور پانچ لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنا دی

122

راولپنڈی۔29نومبر (اے پی پی):راولپنڈی کی مقامی عدالت نے قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور پانچ لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنا دی۔ مجرم محمد تاج نے گھریلو رنجش پر فائرنگ کر کے اپنے بھائی کے سسر غلام نبی کو قتل کر دیا تھا۔ واقعہ کا مقدمہ سال 2001 تھانہ چونترہ میں درج کیا گیا تھا، سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا ہے کہ

پولیس نے ٹھوس شواہد کے ساتھ مقدمہ کی مؤثر پیروی کی جس کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی۔ انہوں نے تفتیشی و لیگل ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ قتل جیسے سنگین مقدمات میں مجرمان کو سزا ملنا حق اور انصاف کی فتح ہے۔