راوی کلب اسلام آباد آل پنجاب چوہدری رحمت علی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئی

135

راولپنڈی۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) راوی کلب اسلام آباد نے آل پنجاب چوہدری رحمت علی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنالی ہے، گذشتہ روز میونسپل سٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں راوی کلب نے پوناکلب کو 4-3 پنلٹی ککس سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا ، دونوں ٹیمیں مقررہ وقت میں ایک، دوسرے کے خلاف کوئی بھی گول نہ کر سکیں