23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںرحیم یار خان، ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والے صنعتی یونٹس منہدم

رحیم یار خان، ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والے صنعتی یونٹس منہدم

- Advertisement -

رحیم یارخان ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات رحیم یارخان سورج کمار نے ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والے صنعتی یونٹس پائرولیسس پلانٹس کو منہدم کر دیا۔

رواں سال محکمہ ماحولیات نے ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والے صنعتی یونٹس اور زگ زیگ ٹیکنالوجی پر عملدرآمد نہ کرنے والے بھٹہ خشت مالکان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 76مقدمات درج، 7بھٹہ خشت کو واٹر باؤزر سے بند جبکہ9کو مسمار کیا اسی طرح دوران کارروائی بھٹہ خشت مالکان کو16لاکھ جبکہ دیگر صنعتوں کو دولاکھ کے جرمانے کئے گئے۔مجموعی طور پر9پائرولیسس پلانٹس کو منہدم اور ماحول دوست اقدمات نہ کرنے پر 11مقدمات درج کئے گئے ہیں۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات نے بتایا کہ ضلع میں تقریباً 298بھٹہ خشت موجود ہیں جس میں سے متعدد بند ہیں جبکہ محکمہ ماحولیات روزانہ کی بنیاد پر بھٹہ خشت کی مانیٹرنگ جاری رکھے ہوئے ہے اور زگ زیگ ٹیکنالوجی پر عملدرآمد نہ کرنے والے بھٹہ خشت مالکان کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ دن بھی 6پائرولیسس پلانٹس کو منہدم کیا گیا ہے

- Advertisement -

اور دیگر کے خلاف بھی کارروائیاں جاری ہیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ تمام اقسام کی صنعتوں کے مالکان ماحول دوست اقدامات کو یقینی بنائیں۔ بصورت دیگر ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی صنعتوں کے خلاف بلا تفریق قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=515351

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں