13.3 C
Islamabad
ہفتہ, مارچ 15, 2025
ہومعلاقائی خبریںرمضان المبارک کے دوسرےجمعہ پر لاہور کی مساجد، امام بارگاہوں پر5ہزار پولیس...

رمضان المبارک کے دوسرےجمعہ پر لاہور کی مساجد، امام بارگاہوں پر5ہزار پولیس اہلکار تعینات

- Advertisement -

لاہور۔14مارچ (اے پی پی):پنجاب پولیس نے رمضان المبارک کے دوسرے جمعہ کے موقع پر لاہور میں مساجد، امام بارگاہوں اور مارکیٹوں کی سکیورٹی پر 5ہزار سے زائد پولیس اہلکار و افسران تعینات کیے ہیں۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق صوبے بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ۔36,500 سے زائد مساجد، 2,179 امام بارگاہوں اور 444 اقلیتی عبادت گاہوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی گئی۔

- Advertisement -

سکیورٹی کے لیے 75ہزار سے زائد پولیس افسران، اہلکار اور کمیونٹی رضاکار جبکہ لاہور میں مساجد، امام بارگاہوں اور مارکیٹوں کی سکیورٹی پر5ہزارسے زائد پولیس اہلکار و افسران تعینات کیے گئے ۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572357

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں