ہری پور۔ 21 اپریل (اے پی پی):خیبر پختونخوا حکومت کا کہنا ہے کہ ایسے مستحق افراد جنہیں رمضان پیکج کے تحت ملنے والی 10 ہزار روپے کی امداد تکنیکی وجوہات کی بناءپر نہیں مل سکی، کو چاہئے کہ وہ وہ نادرا سے اپنا فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (ایف آر سی) بنوا کر ڈپٹی کمشنر ہری پور کے دفتر میں جمع کروائیں تاکہ رقم آپ کے منتخب کردہ فیملی ممبر یا فوتگی کی صورت میں خاندان کے دیگر فرد کو منتقل ہو سکے۔
زکوٰة، عشر، سوشل ویلفیئر، سپیشل ایجوکیشن اینڈ ویمن ایمپاورمنٹ ڈیپارٹنمنٹ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے رمضان پیکیج کے تحت مستحق افراد کو10 ہزار روپے دینے کی منظوری ہوئی تھی تاہم جاز کیش میں انگوٹھے کے نشانات نادرا کے ساتھ میچ نہ ہونے یا کچھ مستحق افراد امداد لینے سے قبل ہی فوت ہو گئے، کے ورثاءکو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ نادرا سے اپنا فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (ایف آر سی) بنوا کر ڈپٹی کمشنر ہری پور کے دفتر میں جمع کروائیں تاکہ رقم آپ کے منتخب کردہ فیملی ممبر یا فوتگی کی صورت میں خاندان کے دیگر فرد کو منتقل ہو سکے۔
ڈپٹی کمشنر آفس ہری پور کا کہنا تھا کہ ایسے افراد جن کے شناختی کارڈ نمبر میں غلطی ہے، اپنے شناختی کارڈ کی کاپی کے ساتھ ایک درخواست ڈپٹی کمشنر آفس ہری پور میں جمع کروا دیں تاکہ اس غلطی کو دور کیا جا سکے۔ جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ برائے مہربانی اس اطلاع کو دیگر مستحقین افراد تک بھی پہنچائیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=584879