11.6 C
Islamabad
اتوار, فروری 23, 2025
ہومقومی خبریںرنگِ پاکستان فیسٹیول 22 فروری سے لوک ورثہ میں شروع ہوگا

رنگِ پاکستان فیسٹیول 22 فروری سے لوک ورثہ میں شروع ہوگا

- Advertisement -

اسلام آباد۔21فروری (اے پی پی):لوک ورثہ میں قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن کی رہنمائی میں رنگِ پاکستان فیسٹیول (کل) 22 فروری بروز ہفتہ سے شروع ہوگا ۔ تین روزہ ثقافتی نمائش 22 سے 24 فروری تک جاری رہے گی ۔ترجمان لوک ورثہ کے مطابق فیسٹیول میں پاکستان کے بھرپور ثقافتی، تاریخی اور ادبی ورثے کا فروغ اور وزارت قومی ورثہ کے اداروں کی نمایاں سرگرمیوں کو اجاگر کیا جائے گا۔ یہ فیسٹیول روزانہ صبح 10 بجے سے رات 10 بجے تک لوک ورثہ کمپلیکس شکرپڑیاں میں جاری رہے گا۔ لوک ورثہ میں منعقد ہونے والے اس میلے میں مختلف سرگرمیوں کا ایک دلچسپ سلسلہ پیش کیا جائے گا۔ فیسٹیول میں روزانہ کی بنیاد پر پروگرامز شامل ہیں جن میں دستکاروں کے کام کی نمائش، موسیقی کے پروگرام،ثقافتی رقص، قوالی،پتلی تماشہ،ثقافتی و تاریخی کتابوں کی نمائش،روایتی کھانوں کے سٹالز بھی شامل ہیں۔

یہ فیسٹیول مختلف اداروں کے ساتھ مل کرمنعقد کیا جا رہا ہے جن میں پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس، اکادمی ادبیات پاکستان، محکمہ آثار قدیمہ اور عجائب گھر، قومی زبان کے فروغ کا شعبہ، نیشنل لائبریری آف پاکستان اور قائداعظم اکیڈمی شامل ہیں۔ یہ فیسٹیول دستکاروں، لوک فنکاروں اور ہنرمندوں کو اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے اور پاکستان کے ثقافتی ورثے کو محفوظ رکھنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔ یہ تقریب قومی یکجہتی اور پاکستان کے متنوع خطوں میں ہم آہنگی کو فروغ دے گی۔پاکستان کی متحرک ثقافت کو منانے اور اپنے فنی ورثے کے تحفظ کے لئے یہ ایونٹ منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات لوک ورثہ کی ویب سائٹ، فیس بک اور انسٹاگرام پر دیکھی جا سکتی ہیں۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=564607

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں