کراچی ۔ 25 جنوری (اے پی پی) روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے بھاﺅ میں تیزی کا رجحان رہا۔ بدھ کو 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے ریٹس میں بالترتیب 50 روپے اور 54 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق روئی کی فصل 2016-17ءکے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام کے نرخ گذشتہ کاروباری روز کے بھاﺅ 6 ہزار 500 روپے سے بڑھ کر 6 ہزار 550 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 6 ہزار 966 روپے سے بڑھ کر 7 ہزار 20 روپے ہوگئے۔