نیویارک ۔ 28 جولائی (اے پی پی) انٹرنیشل کموڈٹی ایکسچینج میں روئی کے نرخوں میں 2 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا جس کی وجہ پیداواری علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث فصل متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ایکسچینج میں وقفے پر دسمبر کے لیے روئی کےسودے 1.31 سینٹ (2.2 فیصد) اضافے کے ساتھ 61.41 سینٹ فی پونڈ طے پائے۔ایکسچینج میں روئی کی کل 19,546 گانٹھوں کا کاروبار ہوا جو گزشتہ روز کے مقابلے میں 11,342 کم ہیں۔