راولپنڈی۔3جون (اے پی پی):تھانہ روات کے علاقہ میں سی سی ڈی ،پولیس کا ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلے کے دوران دو ملزمان پولیس کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے ۔پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ روات کے علاقہ میں ناکہ بندی کے دوران کار سوار چار ملزمان نے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ اور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی جس کی جوابی کارروائی سے دو ملزمان زخمی ہوئےجنہیں گرفتار کر کے مسروقہ کار اور اسلحہ برآمد کیا گیا ۔
واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے، فرار ہونے والے افراد کی گرفتاری کے لئے علاقہ میں سرچنگ کی جا رہی ہے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، فائرنگ کے باوجود بہادری سے مقابلہ کرنے اور مسروقہ کار کی برآمدگی پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس ایس پی کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ، ایس پی صدر، سی سی ڈی و روات پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔