29.7 C
Islamabad
جمعہ, مئی 2, 2025
ہومقومی خبریںروانڈا کے وزیر برائے خارجہ امور کا دورہ پاکستان، فریقین میں بات...

روانڈا کے وزیر برائے خارجہ امور کا دورہ پاکستان، فریقین میں بات چیت، دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا

- Advertisement -

اسلام آباد۔21اپریل (اے پی پی):نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی دعوت پر جمہوریہ روانڈا کے وزیر برائے امور خارجہ اور بین الاقوامی تعاون اولیور جے پی ندوہنگرے نے 21 سے 22 اپریل تک پاکستان کا دورہ کیا۔ دفتر خارجہ کی جانب سے پیر کو جاری بیان کے مطابق فریقین نے خوشگوار ماحول میں بات چیت کی اور دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوئوں کا اطمینان کے ساتھ جائزہ لیا۔

دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی بڑھتی ہوئی رفتار کو سراہتے ہوئے نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے روانڈا کے ساتھ مختلف شعبوں بالخصوص تجارت، سرمایہ کاری اور تعلیمی تبادلوں میں دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ روانڈا کے وزیر برائے امور خارجہ اور بین الاقوامی تعاون اولیور جے پی ندوہنگرے نے نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار کے خیالات سے اتفاق کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری اور عوام سے عوام کے تبادلے میں تعلقات کو وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔

- Advertisement -

انہوں نے نائب وزیراعظم کو 2025-2026 کی مدت کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کے طور پر پاکستان کے انتخاب پر مبارکباد دی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585133

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں