رواں سال حج کے دوران مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں 76,000 سے زائد عازمینِ حج کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی گئیں، سعودی وزارت صحت

135

منی ۔25جون (اے پی پی):رواں سال حج کے دوران مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں 76,000 سے زائد عازمینِ حج کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی گئیں،سعودی وزارت صحت کے مطابق عازمین حج کو حج کے دوران مختلف بیماریوں کے علاج کے لیے بھرپور طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے موثرانتظامات کئے گئے۔ اس سلسلے میں 21 مئی سے ہفتہ تک 76,635 عازمین کا مکہ اور مدینہ کے ہسپتالوں اور صحت کے مراکز میں علاج کیا گیا ۔