17.2 C
Islamabad
ہفتہ, مارچ 22, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںرواں سال کا پہلا چاند گرہن14 مارچ کو ہو گا، سعودی عرب...

رواں سال کا پہلا چاند گرہن14 مارچ کو ہو گا، سعودی عرب میں نہیں دیکھا جا سکے گا، ماجد ابوزاہر ہ

- Advertisement -

ریاض۔13مارچ (اے پی پی):رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن 14 مارچ کو ہوگا تاہم سعودی عرب میں نہیں دیکھا جاسکے گا۔

اردو نیوز کے مطابق فلکیاتی انجمن کے سربراہ انجینئر ماجد ابوزاہر ہ نے کہا ہے کہ جمعہ کو چاند گرہن قطب جنوبی اور مغربی کے علاوہ افریقا، مغربی یورپ، بحراوقیانوس ، امریکا، بحر الکاہل، مشرقی اسٹریلیا، شمالی جاپان اور مشرقی روس میں دکھائی دے گا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں جس وقت چاند گرہن ہوگا، مکہ مکرمہ میں وقت کے مطابق صبح 6:57 سے دوپہر ایک بجے کے درمیان ہوگا۔

- Advertisement -

گرہن کا دوسرا مرحلہ جس میں چاند مکمل طور پر گرہن ہو گا وہ مکہ مکرمہ میں مقامی وقت کے مطابق صبح 9:25 سے 10:31 تک ہو گا۔ اس مرحلے میں چاند مکمل طور پر چھپ جائے گا اور اس کا رنگ کانسی یا سرخ دکھائی دے گا۔ رنگ کی تبدیلی سپیس میں موجود غبار کی کثرت سے ہوگی۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=571908

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں