23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومتجارتی خبریںرواں مالی سال میں گاڑیوں کی فروخت میں 46.01 فیصد کا اضافہ

رواں مالی سال میں گاڑیوں کی فروخت میں 46.01 فیصد کا اضافہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔17اپریل (اے پی پی):گاڑیوں کی خریداری کے لئے قرضہ جات کی فراہمی میں مارچ 2025ء کے دوران 8.3 ارب روپے، رواں مالی سال میں گاڑیوں کی فروخت میں 46.01 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔اس دوران قرضوں کی فراہمی کا حجم 257.3ارب روپے تک بڑھ گیا جبکہ فروری 2025 ء میں آٹو فنانس کی مد میں 249 ارب روپے کے قرضہ جات فراہم کئے گئے تھے۔جون 2024ء میں پالیسی ریٹ 22 فیصد تھا جس میں ایک ہزار بیسک پوائنٹس کی کمی کے بعد پالیسی ریٹ 12 فیصد تک کم ہوگیا جس کے نتیجے میں آٹو فنانسنگ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

آٹو ایکسپرٹ اور آٹو پارٹس مینو فیکچرر مشہود علی خان کہا ہے کہ اگست 2024ء کے بعد سے آٹو فنانسنگ میں مسلسل اضافہ ہوا ہے اور اگست میں آٹو فنانسنگ کی مد میں227.3 ارب روپے کے قرضے جاری کئے گئے جس کے بعد سے قرضوں کی فراہمی میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ قرضوں کی فراہمی میں اضافہ کے باعث گاڑیوں کی فروخت میں بھی 46.01 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

- Advertisement -

جاری مالی سال کے ابتدائی نو مہینوں میں جولائی 2024ء تا مارچ 2025ء کے دوران کاروں ، پیک اپ ، ویگنز اور جیپوں کی فروخت ایک لاکھ 868یونٹس تک بڑھ گئی جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران فروخت کا حجم 69 ہزار 81یونٹس رہا تھا۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ میں گاڑیوں کی فروخت میں 31ہزار 787 یونٹس یعنی 46 فیصد سے زیادہ کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583284

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں