33.2 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومتجارتی خبریںرواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران چراٹ سیمنٹ کو 560...

رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران چراٹ سیمنٹ کو 560 ملین روپے کا بعد از ٹیکس خسارہ

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 8 مارچ (اے پی پی) رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران چراٹ سیمنٹ کو 560 ملین روپے کا بعد از ٹیکس خسارہ ہوا ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی اعداد وشمار کے مطابق جاری مالی سال کے ابتدائی 6 مہینوں کے دوران چراٹ سیمنٹ کو 560 ملین روپے بعد از ٹیکس خسارہ ہوا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے درمیان کمپنی نے 1027 ملین روپے کی خالص آمدن حاصل کی تھی اور کمپنی کی فی حصص آمدن 5.29 روپے رہی تھی تاہم جاری مالی سال میں بعد از ٹیکس خسارہ کے باعث کمپنی کو 2.88 روپے فی حصص خسارہ ہوا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=192048

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں