رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں مجموعی قومی برآمدات میں 13.49 فیصد اضافہ

53
Pakistan Bureau of Statistics.
Pakistan Bureau of Statistics.

اسلام آباد۔9مئی (اے پی پی):رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں مجموعی قومی برآمدات میں 13.49 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا اپریل 21-2020 کے دوران برآمدات کا حجم 20.881 ارب ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا اپریل 20-2019 کے دوران برآمدات کی مالیت 18.399 ارب ڈالر رہی تھی۔

اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے ابتدائی دس مہینوں کے دوران مجموعی ملکی برآمدات میں 2.482 ارب ڈالر یعنی 13 فیصد سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔