رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ کے دوران مختلف ممالک میں مختلف ٹرانسپورٹ سروسز فراہم کرکے 179.940 ملین ڈالر کمائے ، رپورٹ

80
Pakistan Bureau of Statistics.
Pakistan Bureau of Statistics.

اسلام آباد۔2نومبر (اے پی پی):پاکستان نے گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں رواں مالی سال (2022-223) کے پہلے دو ماہ کے دوران مختلف ممالک میں مختلف ٹرانسپورٹ سروسز فراہم کرکے 179.940 ملین ڈالر کمائے ہیں۔پاکستان بیورو آف شماریات کی رپورٹ کے مطابق ٹرانسپورٹ خدمات کی فراہمی کے ذریعے کمائے گئے 87.970 ملین ڈالر کے مقابلے میں یہ 104.55 فیصد کی نمو کو ظاہر کرتا ہے۔زیر جائزہ مدت کے دوران سمندری نقل و حمل کی خدمات کی برآمدات میں 516.60 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا جو کہ گزشتہ سال کے 10.120 ملین ڈالر سے بڑھ کر زیر جائزہ مہینوں کے دوران 62.400 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق سمندری نقل و حمل کی خدمات میں، مال بردار خدمات کی برآمدات گزشتہ سال 5.930 ملین ڈالر سے 621.75 فیصد بڑھ کر 42.800 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں جبکہ دیگر سمندری نقل و حمل کی خدمات کی برآمدات بھی 367.78 فیصد اضافے سے 4.190 ملین ڈالر سے بڑھ کر رواں سال 19.600 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔جولائی تا اگست (23ـ2022) کے دوران ہوائی نقل و حمل کی برآمدات 49.44 فیصد بڑھ کر گزشتہ سال 75.890 ملین ڈالر سے بڑھ کر 113.410 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔

ہوائی نقل و حمل کی خدمات میں، مسافر خدمات کی برآمدات میں 53.47 فیصد اضافہ ہوا، جو کہ 49.490 ملین ڈالر سے بڑھ کر 75.950 ملین ڈالر تک پہنچ گئی، جب کہ مال بردار خدمات کی برآمدات 80.20 فیصد اضافے کے ساتھ، 4.090 ملین ڈالر سے بڑھ کر 7.370 ملین ڈالر تک پہنچ گئی، اس کے علاوہ دیگر فضائی ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات 34.87 فیصد اضافے کے ساتھ 22.310 ملین ڈالر سے 30.090 ملین ڈالر تک پہنچ گئے۔

دریں اثنا، زیر جائزہ مہینوں کے دوران روڈ ٹرانسپورٹ سروسز کی برآمدات میں اس سال کے دوران 0550 ملین ڈالر سے 2.520 ملین ڈالر تک بڑھ کر 358.18 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔زیر نظر مالی سال کے دوران روڈ ٹرانسپورٹ سروسز میں مال بردار خدمات کی برآمدات میں 180 فیصد اضافہ ہوا جو کہ 0.300 ملین ڈالر سے بڑھ کر 0.840 ملین ڈالر تک پہنچ گئی جبکہ پوسٹل اور کورئیر سروسز کی برآمدات بھی 572 فیصد اضافے کے ساتھ 0.250 ملین ڈالر سے بڑھ کر 1.680 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔