رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ کے دوران کینوس، ٹینٹ اور ترپالوں کی برآمدات میں 22.31فیصد کا اضافہ ریکارڈ

154
ضروری اشیا کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 9.95 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 41.90 فیصد کا اضافہ

اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اے پی پی)رواں مالی سال 2019-20ءکے پہلے 2 ماہ جولائی تا اگست کے دوران کینوس، ٹینٹ اور ترپالوں کی برآمدات میں 22.31فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2018-19ءکے پہلے 2ماہ جولائی تا اگست کے دوران 3ہزار 558میٹرک ٹن کنویس ،ٹینٹ اور ترپالیں برآمد کی گئیں جنکی مجموعی مالیت ایک ہزار 331ملین روپے رہی جبکہ رواں مالی سال 2019-20ءکے اسی عرصہ کے دوان کنویس ،ٹینٹ اور ترپالوں کی برآمدات4 ہزار 72میڑک ٹن تک بڑھ گئیں جنکی مجموعی مالیت ایک ہزار 628ملین روپے تک پہنچ گئیں۔ پی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2018-19ءکے پہلے 2 ماہ جولائی تا اگست کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2019-20ءکے اسی عرصہ کے دوان نوس، ٹینٹ اور ترپالوں 297 ملین روپے یعنی 22.31فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔