اسلام آباد ۔ 03 ستمبر (اے پی پی) رواں مالی سال 2016-17 ءکے دوران آٹو موبائیلز کے شعبہ کی پیداوار میں 17.63 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جون ، جولائی 2016 ءکے دوران ملک میں تیار کی جانے والی کاروں اور جیپوں کی پیداوار ایک لاکھ 80 ہزار 717 یونٹس تک بڑھ گئی جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے دوران کاروں اور جیپوں کی ملکی پیداوار ایک لاکھ 53 ہزار 633 یونٹس ریکارڈ کی گئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق جون 2015 ءکے مقابلہ میں جون 2016 ءکے دوران کاروں اور جیپوں کی ملکی پیداوار میں 18.42 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے اور جون 2016 ءکے دوران 12 ہزار 354 یونٹس کی پیداوار حاصل ہوئی ہے جبکہ جون 2015 ءکے دوران کاروں اور جیپوں کی ملکی پیداوار 15 ہزار 143 یونٹس ریکارڈ کی گئی تھی ۔ پی بی ایس کے اعدادو شمار کے مطابق جاری مالی سال کے دوران موٹر سائیکلوں کی پیداوار میں 16.54فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور جولائی 2016 ءکے دوران موٹر سائیکلز کی پیداوار 20 لاکھ 71 ہزار 123 یونٹس تک بڑھ گئی